Yaadain University Based Novel By Nabila Aziz
Book Name:
YaadainAuthor Name:
Nabila AzizGenre:
Romantic Novel, Haveli Based, Forced Marriage Based, University Based, Rude Hero, Misunderstanding Based, Enemies to LoversStatus:
Completed
Yaadain novel is written on a typical romantic life which reflects the real life struggles and loss. A beautiful journey of love and intimacy in which two lovers make each other their own. An interesting full story.
Nabila Aziz is a very famous novel writer. As she wrote bundles of novel and she wrote on social, moral issues and she also wrote romantic Urdu Therefore her novels are very famous on social media. and her novels are very famous among young generation.
Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels, and don’t forget to give your feedback. Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give a platform to new writers to write and show the power of their words.
وہ تقریبا”! پانچ روز بعد یونیورسٹی آئی تو اس پہ پہلی نظر حسی کی ہی پڑی تھی وہ بے اختیار اسے دیکھ کر اپنی جگہ سے کھڑا ہو گیا اور ساری باتیں ترک کر کے اس کے قریب چلا آیا۔
“السلام علیکم کیسی ہیں آپ؟” وہ اپنی وجہ سے کسی کو ملنے والی اتنی تکلیف پر شرمندہ تھا۔ رائنہ اسے اپنے سامنے دیکھ کر بھنا گئی تھی۔ “تم ؟ ” وہ چبا کر بولی۔
“ایم سوری مس رائنہ ، میری وجہ سے آپ کو اتنی تکلیف اٹھانی پڑی۔ ہم لوگ آپ کی عیادت کے لیے ہسپتال آنا چاہتے تھے لیکن پھر یہ سوچ کر رک گئے کہ شاید آپ کے گھر والوں کو برا لگے، اینی وے آپ یہ بتائیں اب طبیعت کیسی ہے؟” حسی انتہائی شائستگی سے بولتا بہت ہی مہذب انداز میں اس کا حال چال پوچھ رہا تھا۔ کچھ دور بیٹھے اس کے دوست بھی اسے رائنہ کے پاس کھڑے دیکھ رہے تھے۔
“میرا راستہ چھوڑو ” رائنہ کا لہجہ سخت تھا۔
“میں نے آپ کی طبیعت پوچھی ہے، راستہ نہیں روکا۔”
“میری طبیعت سے تمہیں کیا مطلب؟” وہ بھی بلا کی غصیلی اور بدگمان لڑکی تھی۔
” آپ کی طبیعت سے مجھے یہ مطلب ہے کہ آپ کی طبیعت میری وجہ سے خراب ہوئی ہے ۔”
“ہونہہ بڑا احساس ہے آپ کو ؟“ وہ پھنکاری۔
” بس جی اپنا تو دل ہی ایسا ہے ۔ ” وہ سنجیدگی سے بات کرتے کرتے بھی اپنی شرارتی فطرت سے باز نہیں آیا تھا لیکن رائنہ پھٹ پڑی تھی۔
“شٹ اپ۔ جسٹ شٹ اپ، میں اچھی طرح جانتی ہوں لڑکیوں کو پھانسنے کے بہانے ہیں یہ سب، پہلے ان سے ٹکراتے ہو، پھر عیادت کرتے ہو، پھر ان سے سوری بولتے ہو صرف اور صرف اس لیے کہ بات آگے بڑھانے کا موقع مل سکے، اگر یہ کچھ کرنا ہوتا ہے تو سیدھے سیدھے لڑکیوں کو آفر کر دیا کرو، ان ڈائریکٹ بات کرنے کا کیا فائدہ ؟ جو کچھ چاہتے ہو ڈائریکٹ بول دیا کرو۔” وہ انتہائی تلخی اور اہانت آمیز لہجے میں بول رہی تھی۔
“مس رائنہ حیدر مجھے کوئی شوق نہیں ہے آپ کو پھانسنے کا اور نہ ہی آپ سے روابط بڑھانے کا ، میرے سامنے آپ جیسی ہزاروں قطار باندھے کھڑی ہوتی ہیں اور میری ایک نظر کے لیے بھی ترستی ہیں، ایک آپ نہ ہوئیں تو کیا ہوگا؟ میرے چاہنے والوں میں کمی نہیں آجائے گی لیکن ایک بات میں یقین سے کہہ سکتا ہوں اگر میں واقعی آپ کو پھانسنے کی کوشش کرتا تو یقیناً پھانس بھی لیتا، بس بات یہ ہے کہ میں نے کوشش ہی نہیں کی ، ورنہ آپ تو ” اس نے رائنہ کی ہمیشہ کی تحقیر آمیز نظروں اور باتوں کا حساب پل میں برابر کر دیا تھا وہ تو جسے پاگل ہو اٹھی تھی۔ “ذلیل کمینے، آوارہ لوفر تم اور کہہ بھی کیا سکتے ہو؟
Complete PDF Link Yaadain Novel🔗
MediaFire Download Link
Direct Download Link