Tu Ishq Man Hasti Complete Novel By Yaman Eva
Book Name:
Tu Ishq Man HastiAuthor Name
: Yaman EvaGenre:
Cousin Marriage, Village Based, Age Difference, Childhood Engagement Based. Sudden Marriage BasedStatus:
Completed
جس دلہا کے دیدار کے لیے پچھلے کئی روز سے مچل رہی تھی، وہ گاڑی میں اس کے ساتھ ہی بیٹھا تھا اور اب حیرت زدہ سا اسے جھولتا ہوا دیکھ رہا تھا۔
من موہنی سی صورت نفاست سے ہوئے میک اپ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ وہ کتنی دیر اسے دیکھتا ہی رہا تھا، ہاتھ بڑھا کر شہادت کی انگلی سے اس کی پیشانی پر دستک دی۔ اسے لگا وہ تھکی ہوئی ہے، آنکھیں کھول دے گی مگر بیلا کا سر مزید ایک طرف ڈھلک گیا۔
”سیرئیسلی۔۔ یہ تو سو بھی گئی۔“ وہ اتنا حیران ہوا کہ اپنی ماں کو بلا کر متوجہ کیا۔
”ظاہر ہے تھکاوٹ ہے، میں خود بھی بس گھر پہنچنا چاہتی ہوں۔۔ افف یہ دو دن بہت تھکا دینے والے تھے۔۔“
اس کی ماں نے جمائی لے کر تھکن زدہ آواز میں کہا۔
”کس نے کہا تھا پاکستان کے دوسرے کونے سے بہو لائیں۔۔“
وہ موقع پر چوکا لگانے سے باز نہیں آیا تھا۔
”ایسی نایاب لڑکی ڈھونڈنے کے لیے دوسرے کونے میں ہی آنا پڑا، شہر میں ایسی ملی بھی تو نہیں تھی۔۔“
اس کے باپ نے احتیاط سے موڑ کاٹتے ہوئے جتایا۔
”ہاں ظاہر ہے سارا حسن اس دیہات میں جو پڑا تھا۔“ وہ بڑبڑا کر شیشے سے باہر دیکھنے لگا۔ اس کے ماں باپ نے مزید لفٹ نہیں کروائی، آپس میں باتیں کرنے لگے۔
وہ انگلیوں سے اپنا سر دباتا سیٹ سے سر ٹکا گیا۔ مزاج پر ایسی بےزاری چھائی ہوئی تھی کہ ساتھ بیٹھ کر نیند کرتی اس نازک سی لڑکی کو دیکھنے کا دل ہی نہیں کیا۔
Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗
Read Complete YT Special Novel