Takmeel E Mohabbat Complete Novel By Rafia Sheikh
Book Name:
Takmeel E Mohabbat Author Name:
Rafia SheikhGenre:
Over Possessive Hero, Love Marriage, Romantic NovelStatus:
Completed
وہ شاور لے کر باہر آئی تھی اور شیشے کے پاس کھڑی بال سلجھا رہی تھی۔۔ بالوں سے پانی ٹپک کر نیچے کارپیٹ پر گر رہا تھا۔۔ اسی وقت دروازہ ناک ہوا۔۔ “آجائیں ۔۔!” اسے لگا نائلہ ہے۔۔
اپنے پیچھے محراب کو دیکھ کر وہ کچھ لمحے ہل ہی نہیں سکی۔۔ ہمیشہ کی طرح محراب نے اپنے ہونے کا احساس کرتے ہوئے بیڈ سے اٹھا کر اس کے سر پر ڈوپٹہ ڈالا تھا۔۔
“بال گیلے ہیں ڈرائیر سے خشک کرلو۔۔” وہ نظریں ادھر ادھر گھماتے ہوئے پوچھنے لگا ورنہ اس کا صبیح چہرہ محراب کو الجھا رہا تھا ۔۔۔
“مجھے چلانا نہیں آتا ۔۔” وہ بیزاری سے ڈرائیر کو دیکھنے لگی۔۔ محراب نے پلگ لگا کر آن کرکے اس کے سر سے ڈوپٹہ ہٹا کر بال خشک کرنا اسٹارٹ کئے۔۔
“تم اپنی پہلی ملاقات سے بے چین کر رہی ہو پری۔۔” وہ دل میں سوچتے ہوئے پری کو شیشے میں دیکھ رہا تھا جس کی اس کی جانب پشت تھی۔۔وہ بھی آئینے میں دونوں کا عکس دیکھ رہی تھی ۔۔
“آپ نے بتایا نہیں۔۔؟” وہ الجھن بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی اسے۔۔
“کیا۔۔؟” وہ چونک کر پوچھنے۔ لگا پری نے کب سوال کیا تھا۔۔؟
“آپ کی محبوبہ کون ہے۔۔؟” یہ سوال کرتے ہوئے اس کے چہرہ کا رنگ بجھا ہوا تھا۔۔
“کل ملاقات کرواتا ہوں اس سے بہت خوبصورت ہے ، اگر وہ خود کو میری نظروں سے دیکھ لے تو کبھی میری آنکھوں میں دیکھنے کی جرات نہ کرے۔۔ میں محبت کی آخری اسٹیج پر ہوں جب جب اسے دیکھتا ہوں چھونے کا دل کرتا ہے ۔۔” وہ ہنستے ہوئے بولتا ہوا پری کو زہر ہی لگ رہا تھا۔۔
“تمہیں کبھی محبت ہو تو مجھے ضرور بتانا۔۔” وہ مسکرا کر ڈرائیر رکھتا پلگ نکالنے لگا۔۔ مسکرا کر پری کا دھواں دھواں چہرہ دیکھ کر پلٹ گیا۔۔
“افففف پری اچھا موقع تھا گریبان سے پکڑ کر بتاتی تم مجھ سے محبت کرنے لگی ہو، میں شوہر ہوں تمہارا کسی اور لڑکی کے بارے میں ایسے کیسے بول سکتا ہوں۔۔” وہ مسکراتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف آگیا ۔۔
Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗
Read Complete YT Special Novel