Sunday, December 22, 2024
HomeYaman Eva NovelsReesan Heartbeat by Yaman Eva Complete Novel

Reesan Heartbeat by Yaman Eva Complete Novel

Reesan Heartbeat Complete Novel by Yaman Eva

Book Name: Reesan Heartbeat
Author Name: Yaman Eva
Genre: Vampire Based, Fantasy Novel, Vampire King Hero, Innocent Human Girl Romance, and Love
Status: Completed

Reesan Heartbeat story is about a vampire who was the king of his world and the most powerful. He had fallen in love with a little girl from the human world. How the story of both of them progressed, read the interesting and unique story

Yaman Eva is a social media writer. She has written many novels in a unique and interesting writing style. Reesan Heartbeat is one of the most famous novel.

Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels and don’t forget to give your feedback.
Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give new writers a platform to write and show the power of their words.

”کوئی وجہ بتاؤ کہ میں تمہیں بچاؤں؟“ لرزتے قدم آہستگی سے پیچے ہٹاتی میا کو آواز سنائی دی تو وہ چونک کر یہاں وہاں دیکھنے لگی۔
”جلدی کرو انسان۔۔ یہ وقت زیادہ دیر نہیں رکے گا۔۔“ آواز پھر سے آئی تھی، میا نےاس آواز کے تعاقب میں سر اٹھایا تو قریب اک نہایت اونچے درخت کی اونچی موٹی شاخ پر لہراتا سیاہ لبادہ نظر آیا۔
”ش۔۔شیڈو مین۔۔“ وہ حلق تر کرتی اس پر نظریں جمائے کھڑی رہ گئی تھی۔
وہ درخت سے ٹیک لگائے شاخ پر یوں بیٹھا تھا کہ ایک قدم شاخ پر جمائے گھٹنا کھڑا کیے اس پر ایک بازو رکھا ہوا تھا، اور ایک ٹانگ نیچے لٹکائی ہوئی تھی، سر پیچھے درخت سے لگائے وہ آنکھیں بند کیے بول رہا تھا۔
”کیا تم چاہتی ہو یہ تمہارا شکار کر لیں؟ دیکھو اس کے دانت تمہاری ہڈیوں کا کچومر بنا دیں گے، اس کی آنکھوں میں اس وقت بھوک ہے اور یہ ایک سیکنڈ بھی نہیں دے گا تمہیں۔۔“ اس نے آنکھیں کھول کر گردن موڑی اور سکتہ زدہ خود کو دیکھتی میا سے بولا۔
”م۔۔میں تمہیں جانتی ہوں۔۔ شیڈو مین۔۔ میری یادداشت مٹ چکی ہے، مجھے کچھ یاد نہیں مگر تمہارا سیاہ لبادہ اور عکس میرے خوابوں میں آتا ہے اور ہمیشہ آتا تھا، مجھے بس یہی یاد ہے۔۔“ وہ وولف سے نظر بچائے تیزی سے بولتی چلی گئی، ریسان چونکا۔۔
اسے یاد آیا کہ اس نے پہلی مرتبہ بھی اسے شیڈو مین کہہ کر پکارا تھا تو کیا واقعی ایک انسان لڑکی اسے خوابوں میں دیکھتی تھی؟
ریسان اپنی نہایت تیز ہوتی دھڑکن محسوس کر رہا تھا، جو پہلے اسے تکلیف دیا کرتی تھی مگر اب وہ عادی ہو چکا تھا۔ ریسان نے دل پر ہاتھ رکھا اور ہولے سے مسکرا دیا۔
یعنی اس کی دھڑکنوں کے شور کی وجہ یہ معمولی سی لڑکی تھی، وہ آج اور اسی لمحہ جان گیا تھا۔
”میرے پاس آؤ۔۔ یہاں اوپر آٶ۔۔ اگر جان بچانی ہے۔“ ریسان نے سامنے دیکھتے ہوئے اسے اطمینان سے کہا۔
”میں۔۔ اڑ نہیں سکتی، میں کیسے۔۔“ میا نے حیران ہو کر اس اونچی شاخ کو دیکھا اور پھر اس موٹے درخت کو، وہ کبھی درختوں پر نہیں چڑھی تھی۔
”میرا ہاتھ دیکھو انسان۔۔“ ریسان نے سنجیدگی سے اپنا ہاتھ جس کی مٹھی بنی ہوئی تھی سامنے کیا ۔
”اگر یہ مٹھی کھول دوں تو ابھی یہ جانور تمہارا قیمہ بنا دیں گے، اس لیے آؤ۔۔ اوپر آ جاؤ۔۔“ اس نے بےرحم لہجے میں جتایا اور رخ پھیر لیا، میا کا جسم سنسنا گیا۔
وہ تیزی سے درخت کے پاس آئی اور اس کی کھردری اکھڑی کھال پر قدم رکھ کر چڑھنے کی کوشش کرنے لگی، وہ تھوڑا چڑھتی اور گر جاتی تین سے چار مرتبہ یہی عمل کرتی رو پڑی۔
اچانک اسے لگا وہ جیسے ہوا میں معلق ہوئی ہے ، لمحوں کا کھیل تھا اس نے سر جھٹک کر دیکھا تو وہ شیڈو مین کے پاس تھی، اس نےکب اٹھایا اور اوپر لے گیا میا کو اندازہ ہی نہیں ہو پایا۔
وہ اس کے سینے پر ہاتھ رکھے اس کا چہرہ تک رہی تھی۔چمکتا سفید نہایت سفید رنگ اور ماتھے پر گرے رنگ کے بال نکھرے تھے۔
اس کی آنکھوں میں دیکھنا اتنا مشکل تھاکہ بےاختیار میا نے سر جھکا دیا۔
وہ اس کے زخمی ہو چکے ہاتھوں کو دیکھ رہا تھا۔
”مجھے۔۔ ریسانی خادم لے جاؤ۔ پلیز شیڈو مین۔۔“ اس کی اچانک التجا پر وہ اسے دیکھنے لگا۔
”مجھے وہاں پہنچا دو۔۔ میری زندگی خطرے میں ہیں۔۔ مجھے اپنے گھر جانا ہے۔“ وہ اس کے سینے میں منہ چھپائے اس سے کہہ رہی تھی ریسان حیرت زدہ رہ گیا۔
اس انسان میں یہ ہمت کہاں سے آتی تھی آخر کہ وہ لارڈ ریسان جسے دیکھنا تک کسی کے بس میں نا تھا وہ اس کے سینے سے لگے سب فاصلے مٹا دیتی تھی۔

Complete PDF Link 🔗

MediaFire Download Link
Direct Download Link

Read Online:

Click the link below and read more complete novels:

Complete Novels Link

Follow Us on YouTube:

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments