Pehli Eid Complete Novel By Yaman Eva
Book Name:
Pehli EidAuthor Name:
Yaman Eva Genre:
Age Difference Based, Love Marriage-Based, Business Man Hero, University Girl BasedStatus:
Completed
آج مجھے رافیل بھائی لینے آئیں گے۔“ یونی آف ہونے کا قریب وقت تھا جب صبا نے موبائل چیک کرتے ہوئے اطلاع دی۔ عافیہ دل پر ہاتھ رکھے فلرٹ جھاڑنے لگی۔
”بڑے ماموں کے پوتے کی سالگرہ ہے، آنی امی اور فرح آپی جا چکی ہیں، رافیل بھائی مجھے لے کر جائیں گے۔“ رافیل نامی کزن کا زکر کرنے پر صبا کی آنکھیں بھی مسکراتی تھی۔ اس کے چہرے کی چمک دوچند ہو جاتی تھی۔
”یار آج ہمیں بھی ملواؤ۔“ عافیہ کو اچانک شوق چڑھا۔
”مجھے بابا جان لینے آئیں گے، کسی لڑکے کے ساتھ دیکھ لیا تو کان سے پکڑ کر لے جائیں گے گھر۔۔“ اداء نے معذرت کی۔
”عافیہ کو ملوا دوں گی۔“ صبا پرجوش تھی۔
یونی سے نکل کر وہ دونوں سیاہ گاڑی کی طرف بڑھ گئیں، رافیل شاہ کے وجیہہ سنہری چہرے پر سیاہ گاگلز لگے ہوئے تھے۔ سیاہ ٹوپیس میں اس کی دراز قد نمایاں ہو رہی تھی۔
اداء دور سے ہی چور نظروں سے دیکھ رہی تھی فاصلہ بس اتنا ہی تھا کہ بآسانی وہ رافیل حیدر کو دیکھ رہی تھی جبکہ عافیہ اس کے سامنے جانے پر نروس ہونے لگی۔
”رافیل بھائی یہ ہے میری فرینڈ عافیہ اور وہ۔۔۔“ صبا نے تعارف کرواتے ہوئے پلٹ کر دیکھا تو سٹالر ٹھیک کرتی اداء کی نظریں خود پر ہی دیکھ کر اس نے ابرو چڑھائے۔
”اور وہ جو دور سے چھپ چھپ کر دیکھ رہی ہے، میری فرینڈ اداء ہے۔“ صبا اور اس کے کزن کی نظریں خود پر جمی دیکھ کر اداء گڑبڑا کر نظریں گھماتی اپنے بابا کو تلاش کرنے لگی
دھوپ کی تمازت سے اس کا سفید چہرہ گلابی ہو رہا تھا، بھوری آنکھیں بالکل سنہری لگ رہی تھیں، دھوپ میں شرم سے پگھلتی اس مومی گڑیا کو دیکھ کر رافیل شاہ کے عنابی لبوں پر ایک دلکش سی مسکراہٹ ابھر کر معدوم ہوئی تھی۔
عافیہ سے ہائے ہیلو کر کے وہ گاڑی میں بیٹھ گیا، ایک نظر اداء کی طرف دیکھا جو اب اپنے بابا کے ساتھ مہران گاڑی میں بیٹھ رہی تھی۔ وہ گاڑی سٹارٹ کرتا آگے بڑھا گیا۔
یہ رافیل شاہ اور اداء کی پہلی ڈھکی چھپی سی ملاقات تھی مگر آخری نہیں تھی۔
Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗
Read Complete YT Special Novel