Sunday, December 22, 2024
HomeYT Special NovelsMila Hai Jo Muqaddar Se By Rafia Sheikh

Mila Hai Jo Muqaddar Se By Rafia Sheikh

Mila Hai Jo Muqaddar Se By Rafia Sheikh

Book Name: Mila Hai Jo Muqaddar Se
Author Name: Rafia Sheikh
Genre: Stubborn Man, Innocent Girl, Red light Area, Force and Supporting Marriage, Possessive Hero, Romantic Novel
Status: Completed

“یہ نخرے کس کو دیکھا رہی ہو تم۔۔؟ جہاں سے تمہیں میں یہاں لے کر آیا ہوں ناں اس جگہ پر کیا کام ہوتے ہیں تمہیں معلوم نہیں ہے کیا۔۔؟” وہ اپنے شوز کے لیسز کھولتے ہوئے اس کی حرکت پر بھڑکا تھا۔۔
“وہاں جو بھی کام ہوتے ہوں لیکن مجھے یہ کام نہیں کرنا ہے۔۔ میں وہاں زبردستی لائی گئی ہوں سمجھے تم۔۔ اور دور رہنا مجھ سے ورنہ میں خود کو ختم کر لوں گی یا تمہارا قتل کر دوں گی ۔۔” وہ خونخوار نظروں سے گھور کر بولی تو ضیغم اسے دیکھتا رہا پھر قہقہہ لگا کر ہنس دیا۔۔
“ایک تو تمہاری جیسی لڑکیاں افسوس ہوتا ہے مجھے ان پر۔۔ گھر سے باہر ہی کیوں نکلتی ہو۔۔؟” وہ انگلی تھوڑی کے نیچے ٹکائے صوفے پر ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے بیٹھا سامنے موجود گھونگرے بالوں والی لڑکی کو دیکھ رہا تھا۔۔ چہرے پر مزاحیہ خیز مسکراہٹ تھی ۔ یوں جیسے وہ اس کا لطف اٹھا رہا ہے۔۔
“ہر لڑکی کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہوتی ہے جب ہی وہ باہر نکلتی ہے۔۔ مجھے میرے گھر والوں نے اس لئے باہر نکال دیا کیونکہ میں مسلمان ہو گئی تھی۔۔ وہ میری حیثیت ایک مسلمان کے طور پر قبول نہیں کر سکتے تھے اور پھر مجھے کچھ لڑکیاں ملیں جو مجھے یہاں تک لے آئیں تم ہر مجبور لڑکی کو اٹھا لاؤ گے اور یہ بھی کہو گے کہ اس کا تعلق ان سب لڑکیوں سے ہے تو تم میری نظر میں ایک انتہائی غلیظ انسان ہو۔۔” اس کا چہرہ بولتے ہوئے غم و غصہ سے سرخ ہو رہا تھا۔۔
ضیغم کئی پل اسے دیکھتا رہا۔۔ “تمہارا نام کیا ہے۔۔؟” وہ سگار سلگا کر اپنے لبوں سے لگائے پوچھنے لگا۔۔ “جینیفر۔۔” وہ بول کر قالین کو انگوٹھے سے کھروچنے لگی ۔۔ ضیغم کا کمرہ اے سی کی کولنگ سے سرد ہو رہا تھا۔۔ سفید رنگ کے پردے ساکن گلاس ونڈوز کو ڈھانکے ہوئے تھے ۔ ڈبل بیڈ اور کبرڈ کے علاوہ بس ایک قد آور شیشہ وہاں موجود تھا۔۔ بک شیلف پر پرفیومز اور ضیغم کا دیگر سامان سجا ہوا تھا جینیفر نے نوٹ کیا وہ بک شیلف خاص اسی سامان کے لئے تھی۔۔ وہ جسے بک شیلف سمجھ رہی تھی وہ نہیں تھی۔۔
“اٹھو اور بیڈ پر جاؤ میں فریش ہو کر آتا ہوں۔۔” سگار ایک جانب ٹیبل پر رکھے وہ اسے حکم دیتا واش روم میں بند ہوا تھا جینیفر کے آنسو گالوں پر پھسل گئے۔۔
“سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں ، اپنے نفس کی تسکین کے مارے۔۔ عورت کو استعمال کرنے والے۔۔ میں تو نئی مسلمان ہوں یا اللّٰه ، مجھ پر ایسی آزمائش ڈال کر میرا امتحان نا لیں، میں اس امتحان کے قابل نہیں ہوں۔۔ پلیز ہیلپ می۔۔ مجھے اس ضیغم نامی عذاب سے رہائی دے دے۔۔” وہ دعا کر ہی رہی تھی جب ضیغم اس کے سامنے آکر کھڑا ہو گیا۔۔ وہ ڈرتے ہوئے پیچھے ہوئی۔۔ وہ پورے لباس میں کھڑا اسے دیکھ رہا تھا پھر اس نے جھک کر جینیفر کے کان میں کچھ کہا تھا جسے سن کر وہ حیران اور پریشان نظروں سے اسے دیکھتی رہ گئی۔۔ اس کا جسم لرز گیا تھا ۔۔۔

Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗

Read Complete YT Special Novel

Click the link below and read more complete novels:

Complete Novels Link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments