Saturday, December 21, 2024
HomeYT Special NovelsMehr E Yaar by Rafia Sheikh Complete Novel

Mehr E Yaar by Rafia Sheikh Complete Novel

Youtube Special Novel Mehr E Yaar by Rafia Sheikh

Book Name: Mehr E Yaar
Author Name: Rafia Sheikh
Genre: Rude Hero Based, Force Marriage-Based, Childhood Love Based, Stubborn Girl Based
Status: Completed

Mehr E Yaar Complete Audiobook Romantic Forced Marriage Based Novel Available on YouTube

“دیکھو میری بات سنو سمن یہ نکاح مجھ پر تھوپا گیا ہے. اور میں شاہنواز کو بالکل بھی پسند نہیں کرتی اس لیے وہ کسی دوسری لڑکی سے شادی کرے اس سے بہتر ہے وہ اس لڑکی سے شادی کر لے جو اسے پسند کرتی ہو اس لیے میں تمہارے پیچھے پڑی ہوئی ہوں شاہنواز نے مجھے کچھ وقت دیا ہے اور ہم دونوں یہ رشتہ خوش اسلوبی سے ختم کر دیں گے جب یہ رشتہ ختم ہو جائے گا تو اسے کسی سے تو شادی کرنی ہو گی ناں ساری زندگی یوں تو نہیں گزار سکتا تو اس لیے میں نے تمہارے بارے میں سوچا تھا اور تم دونوں کی سیٹنگ کروانے میں لگی ہوئی تھی اب تم مجھے بتاؤ کہ واقعی تم اس میں انٹرسٹڈ ہو تاکہ میں آگے کی پلاننگ کر سکوں۔۔۔” وہ سمن کو اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دے سکتی تھی ۔۔۔ سمن کو اپنی دوست پر شدید غصہ آیا تھا۔۔
“تم نکاح کو بہت ہلکے میں لے رہی ہو فاقیہ تم نہیں جانتی نکاح میں بہت طاقت ہوتی ہے دو لوگوں کے قبول ہے کہتے ہی دل میں جگہ بنا لیتی ہے تم اگر نفرت کی پٹی اپنی آنکھوں سے اتار دو ۔۔ تو تمہیں دکھائی دے وہ شخص جسے تم بالکل گھاس نہیں ڈالتی ہو وہ شخص تمہیں کتنی اہمیت دیتا ہے اگر تم اس کے سامنے ہو تو وہ دنیا کی حسین سے حسین لڑکی کو ٹھکرانے پر بالکل بھی پشیمان نہیں ہو گا وہ شخص جو تمہیں سکول سے لے کر یونیورسٹی تک اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے لانے لے جانے کی ذمہ داری ادا کرتا ہوا آ رہا ہے، جو شخص تمہارے ایک دفعہ کہنے پر تمہیں کہیں پر بھی لے جاتا ہے بھلے وہ تم پر روک ٹوک کرتا ہو لیکن وہ تمہاری کیئر بھی تو کتنی کرتا ہے تم یہ سب بھی تو دیکھو نا تم صرف اس کا روڈ ہونا دیکھ رہی ہو وہ نیگیٹو رول صرف اور صرف تمہیں سیف کرنے کے لیے اس نے اپنایا ہوا ہے اس کا جس دن تم نے پوزیٹو رول دیکھ لیا تو تم اپنی ہر ایک بات پر شرمندہ ہو جاؤ گی۔۔۔۔” اس نے کہنے کے بعد فاقیہ کی کوئی بات سنے بنا فون بند کر دیا تھا فاقیہ موبائل ہاتھوں میں لیے غصے سے چٹخ گئی تھی۔۔۔

                                          ⊰⊱┈──╌❊ ••📚•• ❊╌──┈⊰⊱ 

“شاہنواز پانچ دن کے لیے اسلام آباد بزنس کے سلسلے میں جا رہے ہیں تو میں یہ سوچ رہا ہوں کہ فاقیہ کو بھی اسی کے ساتھ بھیج دوں، آپ کیا کہتی ہیں آمنہ بیگم ۔۔؟”
انہوں نے رات کے پہر بستر پر لیٹے ہوئے انہیں مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ۔۔۔
“کہہ تو آپ ٹھیک ہی رہے ہیں ان دونوں میں انڈرسٹینڈنگ بڑھے گی اور دونوں کو اکیلے وقت بھی زیادہ ملے گا فاقیہ کو منا کر آپ شاہنواز کے ساتھ اسے بھیج ہی دیں…” آمنہ بیگم نے سمجھتے ہوئے جواب دیا وہ جانتی تھیں ان دونوں میں ابھی تک کھنچاؤ موجود ہے اس لیے وہ دونوں ہی اس رشتے کو لے کر کافی متفکر تھے۔۔ اس لیے امین صاحب نے یہ پروگرام ترتیب دیا تھا اور ان دونوں کو ساتھ بھیجنے پر کوئی قباحت بھی نہیں تھی کیونکہ دونوں میاں بیوی تھے ۔۔۔

Click the link below and read more complete novels Mehr E Yaar:

Complete Novels Link

Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗

Read Complete YT Special Novel

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments