Masiha E Dil Complete Novel by Rafia Sheikh
Book Name:
Masiha E DilAuthor Name:
Rafia SheikhGenre:
Fantasy Based, Actor Hero Based, Alien Girl Based, Two World BasedStatus:
Completed
Masiha E Dil is Rafia Sheikh’s most famous novel. Knowing the hero’s dark past, the heroine does not leave the hero’s side and changes the forced marriage into a love marriage.
Rafia Sheikh writes social stories. Many of her novels have won the hearts of fans. She is also an Instagram best writer, and her novels are very famous among the young generation.
Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels, and don’t forget to give your feedback. Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. As we give a platform to new writers to write and show the power of their words.
“پڑھتی مت رہنا عدم کا خیال بھی رکھنا۔۔” منتہا بیگم کی نصیحتوں کا دورانیہ شروع ہو چکا تھا۔۔
“ہمیں چھوٹا کھلونا ہی گفٹ کردو دل بہل جایا کرے گا ۔۔ رجا بھی اپنے گھر کی ہوگئی اب تم دونوں کو کھلانے سے رہی۔۔”
مہک بیگم کی بات پر عدم کا سر مزید جھک کر تھوڑی سے لگ گیا۔۔
“کیا خیال ہے پھر ڈفر۔۔” وہ عدم کے پاس ہوتے دھیمی آواز میں شوخی سے آنکھ مارتے ہوئے پوچھ رہی تھی۔۔ عدم حیرت سے اسے دیکھ کر گاڑی کی طرف بڑھ گیا۔۔
دونوں گاڑی میں بیٹھ کر ایئر پورٹ پہنچے وہاں سے سیدھا فلائٹ لی ۔۔
نباء اپنے توسط سے اپارٹمنٹ بک کروا چکی تھی اُسے عدم کے ساتھ ہاسٹل میں رہنا مناسب نہیں لگا۔۔
وہ اپارٹمنٹ پہنچ کر دھڑام سے صوفے پر گری۔۔
“میں بہت تھک گئی ہوں۔۔”
وہ لیٹ کر منہ پھلا کر عدم کو بتا رہی تھی جو سوٹ کیس دھکیل کر اندر لا رہا تھا۔۔ وہ اتنے ٹائم بعد باہر نکلا تھا ڈر کے ساتھ ساتھ اُسے اندر انجانی سی خوشی محسوس ہورہی تھی کوئی نہیں تھا ایسا جو اسے ہی دیکھ رہا ہو کتنے سال اس ڈر کے تحت ایک بند کمرے کی نذر کر دئیے تھے۔۔
“ایسا لگ رہا ہے جہاز خود لینڈ کر کے یہاں پہنچی ہے۔۔”
عدم دل ہی دل میں نباء کو دیکھتے ہوئے اِس کی تھکن والی بات پر بول رہا تھا ۔۔ نباء سے بولتا تو شاید اٹک جاتا یا سر ہاتھ پیر تڑوا بیٹھتا۔۔
“عدم تمہیں چائے بنانی آتی ہے۔۔؟” وہ صاف ستھرے کچن کی جانب دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی۔۔ یہاں صبح کی روشنی پھیلنے والی تھی۔۔
“نہیں ” یک لفظی جواب دے کر عدم فریش ہونے چلا گیا جبکہ اتنے روڈ جواب پر نباء نے دل ہی دل میں ڈفر سمیت مختلف القابات سے اُسے نوازا تھا۔۔
Complete PDF Link 🔗
MediaFire Download Link
Direct Download Link