Shopping cart

Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, visit our website to read your favorite novels. Here You can find all types of novels online and download them as a PDF, so you can read them anytime.

Novels

Maqsoom By Huma Waqas Complete Novel

Maqsoom
Email :23

Maqsoom Forced Marriage Based Novel By Huma Waqas

Book Name: Maqsoom
Author Name: Huma Waqas
Genre: Romantic Novel, Crickter Hero, Forced Marriage Based, Cousin Marriage Based
Status: Completed

Maqsoom novel is written about a typical romantic life, which reflects the real-life struggles and loss. A beautiful journey of love and intimacy in which two lovers make each other their own. An interesting full story. Maqsoom novel is based on forced marriage.

Huma Waqas is a well-known name in Urdu literature. She has written numerous novels that beautifully blend romance with everyday emotional and family struggles. Her stories often revolve around cousin marriages, after-marriage relationships, and the subtle noke-jhok that makes her characters feel real and relatable. Her writing style is engaging, soft, and deeply heartfelt, which is why her novels are widely loved, especially among the youth, on platforms like social media and online reading apps.

Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels, and don’t forget to give your feedback. Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give a platform to new writers to write and show the power of their words.

” میسم دیکھو میری بات سنو ہم دونوں کا کوٸ جوڑ ہی نہیں کسی طرح بھی “

لفظوں پر زور دیتی وہ پھر سے میسم کو انکار کے لیے قاٸل کرنے پر آ گٸ تھی ۔ تھوڑی دیر پہلے والی ناگواری کو ایک طرف رکھتے ہوۓ اب  التجاٸ انداز اپناۓ ہوٸ تھی ۔

” مطلب؟“

میسم نے اس کے چہرے پر بھرپور نظر ڈالی ۔ سفید شفاف چہرہ ملاٸم سی چمکتی جلد اور پٹر پٹر بولتی زبان۔

” مطلب تم ۔۔تم۔۔۔ بس میرا ذہن تمہیں قبول نہیں کر رہا ہے “

ادینہ نے جھنجلا کر ہاتھ ہوا میں اٹھاۓ اور پھر گراۓ ۔ میسم کے دیکھنے کا انداز عجیب سا لگا ۔

” اور دل ؟“

بھاری سی خماری میں ڈوبی آواز تھی ۔ ادینہ نے چونک کر اس کی طرف دیکھا اور ایک انجان سا خوف ریڑھ کی ہڈی میں سراٸیت کر گیا ۔ کیا ہو گیا اس کو ؟ اس کی نظریں عجب ہی رنگ ڈھنگ لیے ہوۓ ہیں ۔ ادینہ نے ایک آبرٶۓ چڑھاۓ سوچا ۔ پھر فوراً سر جھٹکا جو خطرے کا ساٸرن بجا رہا تھا ۔

” جب ذہن نہیں کر رہا تو دل کیا خاک کرے گا “

تھوڑا سا پیچھے ہوتے ہوۓ مدھم سی آواز میں کہا ۔جبکہ ہاتھ بے ساختہ گلے میں لیا  دوپٹہ درست کر رہے تھے ۔ آج سے پہلے میسم کی نظروں میں ایسا نہیں تھا جو آج تھا ۔ دماغ بار بار اسے غلط اندازہ تسلیم کر کے جھٹک رہا تھا ۔

”  دیکھو چاہتے ہم دونوں ہی نہیں ایک دوسرے سے شادی کرنا پر  پلیز میں بہت مجبور ہوں تم انکار کر دو “

ادینہ نے نظریں چراتے ہوۓ کہا انداز ابھی بھی التجا بھرا ہی تھا ۔ پر میسم کا انداز الجھن کا شکار کر رہا تھا ۔

” میں بھی مجبور ہوں “

بے خود سے لہجے میں  بے ساختہ وہ اپنے دل کی مجبوری زبان پر لے آیا۔ادینہ نے تپ کر دیکھا لیکن اگلے ہی لمحے پھر سے منت بھرے انداز میں کہا ۔

” تم ایسا کرو تم جواد ماموں سے بات کرو  پلیز “

کچھ سوچ کر وہ اسے مفید مشورے سے نواز رہی تھی ۔

” میں کسی سے بات نہیں کر رہا “

میسم ایک دم سے سیدھا ہوا اور رعب سے کہتے ہوۓ ریموٹ سے ٹی وی آن کیا ۔ تھوڑی دیر پہلے والی محبت ایک دم پھر سے میسم کے کٹھور پن میں تبدیل ہوٸ تھی جس پر  جہاں ایک طرف ادینہ کے ڈرتے  دل نے شکر ادا کیا وہاں دوسری طرف  ناک ایک دم سے پھولا  ۔ اور چہرہ سرخ ہو گیا۔

” مجھے پتہ تھا پتہ تھا تم انتہاٸ خود غرض انسان ہو“

روہانسی آواز میں غصہ ضبط کرتی وہ انگلی کو اکڑاۓ اٹھی میسم لبوں پر انگلیاں ٹکاۓ مسکراہٹ دبا رہا تھا ۔ ماٸ ڈیر چوہیا یہ خود غرض انسان تو اب ساری عمر تمہیں برداشت کرنا ہے ۔ وہ دل ہی دل میں سوچ کر سرشار ہو گیا ۔

Complete PDF Link 🔗

MediaFire Download Link
Direct Download Link

Maqsoom Novel Read Online:

Click the link below and read more complete novels:

Complete Novels Link

Follow Us on Pinterest:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post

error: Content is protected !!