Kali By Huma Waqas Complete Novel

Kali Complete Raped Based Afsana By Huma Waqas

Book Name: Kali
Author Name: Huma Waqas
Genre: Afsana, Rape Based
Status: Completed

Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels, and don’t forget to give your feedback. Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give a platform to new writers to write and show the power of their words.

”تم آ رہی ہو یا نہیں “

موباٸل پر پیغام پڑھتے ہی سمیرا  کی پیشانی پر پھر سے لکیریں سی بن گٸ

 تھیں ۔ بے چینی سے اردگرد دیکھا۔  اماں تو کچن میں ہی مصروف تھی صبح سے اور بڑا بھاٸ بھی آج وقت پر  ہی کام پر چلا گیا تھا ۔

”نبیل  کیسی باتیں کرتے ہو ایسے کیسے ملنے چلی آٶں بہت ڈر لگتا ہے بھٸ “

سمیرا نے پریشان سی صورت بناۓ جوابی پیغام ٹاٸپ کیا ۔  انیس سالہ سمیرا میٹرک کے بعد سے پڑھاٸ چھوڑے گھر بیٹھی تھی ۔ پچھلے سال ہی دوسرے نمبر والے  بھاٸ نے جو دبٸ میں کسی ورکشاپ پر ملازمت کرتا تھا موباٸل بھیج دیا ۔ بس پھر کیا تھا موباٸل تھا اور سمیرا تھی بیلنس کی قلت رہتی تو فیس بک کے فری ہونے کے مزے تھے بس وہیں پر ایک دن نبیل سے دوستی ہو گٸ اور اتفاق ایسا وہ بس دو گھنٹے کے سفر کے فاصلے پر دوسرے شہر کا مکیں نکلا ۔

” میں نا جانوں کچھ محبت ہے محبت ہے کی گردان آلاپتی نا تھکتی ہے اور اب ملنے باری ٹھس ہو جاتی ہے “

 نبیل کا خفگی بھرا پیغام تھا پھر تو موٸ سمیرا نے  کتنے پیغام بھیج ڈالے ٹک ٹک کی آواز میں پر وہ تو اپنے نام کا ڈھیٹ تھا نا مانا ۔ بس ایک ہی رٹ لگاۓ ہوۓ تھا تمھارے شہر آیا ہوں صرف تم سے ملنے ۔ محلے سے باہر سنسان سی جگہ ہے برگد کے پیڑ کے پاس ایک آدھ تعمیر شدہ مکان ہے وہاں چلی آ ملنے پر سمیرا کا دل نہیں مانے تھا ۔ ایک خوف سا تھا جو بار بار روک رہا تھا ۔ ایسے کیسے ملنے واسطے چل دوں نا بابا نا ۔ پہلے رشتہ تو بھیج دے ۔

 وہ دو بھاٸیوں کی اکلوتی بہن تھی ابا حیات نہیں تھے بڑا بھاٸ پاکستان میں ورکشاپ پر کام کرتا تھا اور چھوٹے کو دبٸ بھیجا تھا جس کی وجہ سے تین وقت کا گھر کا چولہا  چلتا تھا اور اس کا جہیز کا سامان بنتا تھا ۔

Kali by Huma Waqas is available for PDF download and online reading.

Complete PDF Link 🔗

MediaFire Download Link
Direct Download Link

Read Online:

Click the link below and read more complete novels:

Complete Novels Link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top