Sunday, December 22, 2024
HomeYT Special NovelsDemon Prince Complete Novel By Yaman Eva

Demon Prince Complete Novel By Yaman Eva

Demon Prince YouTube Special Vampire Based Complete Novel By Yaman Eva.

Demon Prince is a beautiful story about a vampire and an innocent girl. Demon Prince is one of the most famous novel by yaman Eva.

Book Name: Demon Prince
Author Name: Yaman Eva
Genre: Vampire Hero Based, Fantasy Based, Love Story, Age Gap Based, Innocent Heroin Based
Status: Completed

وہ پوری سے زیادہ آنکھیں پھیلائے ان روشنیوں کے تعاقب میں آگے بڑھنے لگی ۔ بنا رکے ۔۔ قدم آگے بڑھاتی ۔۔
پر شوق سی ۔۔ جیسے بھٹکی ہوئی کوئی پری ہو ۔۔ پری ہی تو تھی ۔۔ دروازے پر پہنچ کر اندر جھانکا۔
وہ ایک بہت بڑا ہال تھا، نہایت کھلا اور وسیع ۔۔ روشنیوں اور رنگیں پھولوں سے سجا ہوا ہال۔۔
جہاں ان پھولوں کے درمیاں بس ایک باریک پگڈنڈی نما راستہ تھا باقی فرش ان پھولوں سے ہی ایک فٹ اونچائی تک پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔۔
ایلا میابو نے اتنے پھول پہلی دفعہ دیکھے تھے اور ایسی خوشبو زندگی میں پہلی بار ہی محسوس کی تھی۔
بنا سوچے سمجھے اس راستے پر پیر رکھتی آگے بڑھنے لگی ، کمرے میں پھیلی خوشبو سے وہ مدہوش ہوتی جا رہی تھی ۔۔ ایسا لگا جیسے کسی حسین وادی کا کوئی ٹکڑا اس جگہ پر رکھ دیا گیا ہو۔۔۔
راستہ ختم ہوا ، اس نے قدم روکے ، آگے اونچی سی جگہ تھی ، جس پر چڑھنے کے لیے سٹیپ بنے ہوئے تھے ، وہ سیڑھیاں چڑھ کر اوپر بھی پہنچ گئی ۔۔
نا کہیں رکی نا ڈری ، نا جھجک ہوئی کہ کہاں ہے اور نا محسوس ہوا کہ بنا اجازت داخل ہوئی ہے ۔ وہ ایلا تھی، ریاست کی سب سے بےوقوف اور لاپرواہ ویمپریس ۔۔
اونچی جگہ پر پہنچی تو سامنے سرخ جگمگاتے ہیروں سے بھرا نہایت بڑا تابوت پڑا تھا ، چمکتے ہیروں کو آنکھیں پھیلا کر دیکھتے ہوئے اوپر والے شیشے پر اس نے چہرہ جھکایا تو سامنے کے منظر پر اس کی نظر ساکت ہو گئی ۔۔
تابوت میں شاہی لباس پہنے وہ نہایت لمبا چوڑا حسین لڑکا آنکھیں موند کر لیٹا ہوا تھا ۔۔ ایلا اس صورت کی دلکشی پر ساکت رہ گئی ۔۔ کوئی مرد ایسا حسن بھی رکھ سکتا ہے ؟ کوئی اتنا حسین بھی ہو سکتا ہے ۔۔؟
توجہ دیتی تو ڈیمن پرنس کی کہانیاں بھی کبھی سن لیتی ، کبھی پرواہ کی ہوتی تو پتا چلتا کہ ریاست میں ایک ایسا شہزادہ گزرا تھا جس کے حسن کا کوئی پیمانہ نہیں تھا ، جس کی سیاہ طاقتوں کا بھی کوئی حل نہیں تھا مگر ایلا میابو ۔۔ توجہ ہی تو نہیں دیتی تھی کبھی۔۔
وہ شیشے پر جھکی اس چہرے کو یک ٹک دیکھتی جا رہی تھی ، اس کے چہرے کے آگے کمرے کا ہر پھول اور ہر روشنی ماند پڑ رہی تھی۔۔ سرخ ہونٹوں کا رنگ دنیا کی ہر سرخی سے زیادہ خوشنما تھا۔۔
اس نے تابوت پر پھولوں کے درمیاں لکھے الفاظ پر نظر ڈالی اور غور سے پڑھنے کی کوشش کی۔۔
“پرنس کِیان ۔۔” اس کے لب پھڑپھڑائے اور ایسا لگا اس نے زندگی کو قریب سے چھوا ہے ۔۔ اسے جھٹکا لگا۔
وہ تاریخی کہانیوں کا وہ شہزادہ تھا جسے لوگ صرف ایک لفظی خوبصورت کردار سمجھتے تھے۔
مگر آج ایلا کو یقین آیا کہ وہ ایک کردار نہیں سچ ہے۔
اس کے سیاہ بالوں میں سلور لٹوں کا خاص اضافہ ہوا تھا۔۔ وہ دنیا اور ارد گرد کا ہر خوف بھلائے اس تابوت میں سوتے اس حسین شہزادے کو تک رہی تھی۔
جیسے بس یہی ایک ضروری ترین کام ہو۔۔
جیسے یہ کام چھوڑ دیا تو یہیں کھڑے کھڑے مر جائے گی ۔۔ یہیں ڈھیر ہو جائے گی ۔۔

Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗

Read the Complete YT Special Novel Demon Prince

Click the link below and read more complete novels:

Complete Novels Link

Yaman Eva All Novels List

Yaman Eva Novels

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments