Sunday, December 22, 2024
HomeNovelsDil E Nadan By Yaman Eva Complete Novel

Dil E Nadan By Yaman Eva Complete Novel

Dil E Nadan Complete Novel By Yaman Eva

Book Name: Dil E Nadan
Author Name: Yaman Eva
Genre: Cousin Marriage-Based, One Sided Love Based, Innocent Heroin Vs Mature Responsible Hero, Most Handsome Hero Base, Christian to Muslim Base
Status: Complete

Dil E Nadan is a unique story of a beautiful boy’s silent love for his innocent cousin, in which they accidentally bond with each other. Cousin marriage-based sweet love story.

Yaman Eva is a Social Media Writer, She has written many novels in a unique and interesting writing style.

Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels and don’t forget to give your feedback.
Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give new writers a platform to write and show the power of their words.

دارام بھاٸی۔۔۔“ عذبہ کی رونی آواز پر وہ چونکا تھا۔۔ بالکل پہلی بار اس نے کال کی تھی وہ بھی آج اسکی شادی کے دن۔۔ دارام نے حیران تو ہونا ہی تھا۔۔
”یو او۔کے؟ کیا کچھ ہوا ہے؟“ دارام نے پریشانی سے پوچھا جو اسے پکار کر اب بس رو رہی تھی بول نہیں رہی تھی۔۔
”دارام بھاٸی۔۔ پلیز غصہ مت کیجٸیے گا۔۔ اور ڈانٹنا بھی نہیں۔۔ آپ کو پتا ہے مجھ پر کیا کیا قیامتیں گزریں۔۔ پہلے ایک برے انسان کے ساتھ میرا رشتہ زبردستی کیا گیا۔۔ پھر بنا پوچھے رشتہ ختم کیا۔۔ پھر رماب بھاٸی۔۔“ فرصت سے لمبی کہانی سناتی عذبہ نے آخر میں سسکی بھر کر توقف کیا کیونکہ دارام خاموش تھا کچھ بولا تک نہیں۔۔
”سب جانتا ہوں عذبہ۔۔ اب کیا پریشانی ہے رماب کی تو اب عجوہ سے شادی ہو رہی ہے ناں۔۔“ دارام نے نرمی سے کہا اور ایک نظر کام کے ڈھیر پر ڈالی۔۔ اسے عذبہ کی کال کا مقصد سمجھ نہیں آ رہا تھا۔۔
”ہاں جی۔۔ ان دو کی ہو رہی ہے اور میں؟ میں کہاں جاٶنگی۔۔ ؟ جہاں میرا نکاح ”زبردستی“ کیا جا رہا ہے۔ اس لڑکے کی شکل نہایت خوفناک سی ہے۔۔ اور اسکی ماں کی اس سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔۔ وہ ٹاٸی۔ٹین (اینیمی کریکٹرز جو انسان کھاتے تھے) لگتی ہیں۔۔ ان کے گھر میں سب خوفناک لوگ رہتے ہیں اور۔۔۔“ عذبہ پھر سے روہانسی آواز میں بول رہی تھی۔۔ اور دارام تو حیران تھا کہ آج اتنی لمبی بات کرنے کی ہمت کہاں سے لاٸی وہ جو دو باتوں کے بعد چھپنے کی جگہ ڈھونڈتی تھی۔۔ لاٸلہ کی نظریں دارام پر ٹکی تھیں جو کچھ پریشان اور کچھ الجھا ہوا سا جانے کیا کہانیاں سن رہا تھا۔۔
وہ دیکھ رہی تھی آج کام بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے نا وہ کوٸی کال کر رہا تھا نا اٹینڈ کر کے اتنی لمبی بات کر رہا تھا۔۔ پھر اس کال پر کیوں ٹاٸم ضاٸع کر رہا تھا۔۔
”تو۔۔ تم اپنے بابا سے بات کرو ناں۔۔ میں کروں رماب سے بات۔۔؟“ دارام لاٸلہ کی وجہ سے اٹھ کر ایک ساٸڈ پر ہوا اور فکرمندی سے بولا عذبہ کی بات نے اسے بھی پریشان کر دیا تھا مطلب وہ راضی نہیں اور زبردستی کی جا رہی ہے اسکے ساتھ۔۔۔
”کسی سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔۔ آپ بس پلیز۔۔ مطلب اب میں کسی سے بھی یہ بات نہیں کر سکتی تھی۔۔ عجوہ پیا نے کہا کہ۔۔“ عذبہ بولتے بولتے عجوہ کے آنکھیں دکھانے پر گڑبڑاٸی عجوہ کا مشورہ تھا مگر طے ہوا تھا کہ عجوہ کا نام نہیں لیا جاۓ۔۔
”مم۔۔ میرا مطلب عجوہ پیا کو میں نے کہا۔۔ نہیں مطلب میں آپ سے کہہ رہی ہوں کہ۔۔“
عذبہ کے ہکلانے پر عجوہ نے ماتھا پیٹا اور دارام نے بھی لب بھنچے۔۔ وہ سمجھ گیا تھا وہ کیا کہنا چاہتی ہے پر کہہ نہیں پا رہی۔۔
”عذبہ۔۔ میری شادی میری کزن سے ہو چکی ہے“ دارام نے نرمی سے اسے بتایا تو وہ چونکی پھر آنکھیں جگمگاٸیں۔۔۔
”ہاں تو اچھی بات ہے۔۔ مجھے بھی اصلی والا ہزبینڈ نہیں چاہٸیے۔۔ پلیز آپ بس مجھ سے ایک بار نکاح کر لیں۔۔ پھر آپ کی اپنی زندگی میری اپنی۔۔ مجھے بس اس میس سے نکال لیں۔۔ اپنی کزن کو ہمارے نکاح کا بتاٸیے گا بھی نہیں۔۔ میں آپ کو کبھی تنگ۔۔۔“ عذبہ کی تیز تیز چلتی زبان نے دارام کو کٸی لمحوں کے لیے بےیقینی کی وجہ سے گم صم کر دیا۔۔ مطلب وہ نکاح کو کھیل سمجھ رہی ہے؟ وہ سیدھا صاف کانٹریکٹ کر رہی تھی۔۔
دارام نے بنا کچھ کہے کال کاٹ دی۔۔ سر میں درد سا ہونے لگا سارے دن کی تھکن ایک ساتھ اعصاب پر چھاگٸی تھی۔۔ عذبہ کی باتیں بچگانہ تھیں، فضول تھیں مگر وہ عذبہ کو مایوس نہیں کر سکتا تھا۔۔ وہ جو کبھی عام بات بھی نہیں کر سکتی تھی آج اتنی بڑی بات کہہ گٸی صرف اس لیے کہ اچانک سے لیے گٸے عجیب و غریب فیصلوں نے اسکے حواس سلب کر لٸیے تھے۔۔ دارام کو اس پر ترس بھی آیا اور باقی سب پر غصہ بھی۔۔ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ”عذبہ“ خود اسے نکاح کا کہے گی۔۔۔

Dil E Nadan By Yaman Eva Complete PDF Link 🔗

MediaFire Download Link
Direct Download Link

Read Online:

Click the link below and read more complete novels:

Complete Novels Link

Click the link below and read more complete novels:

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments