Derpaa Muhabbat By Yaman Eva
Book Name:
Derpaa MuhabbatAuthor Name:
Yaman EvaGenre:
Age Difference Based, Cousin Marriage Based, Young Hero Based, Possessive Love BasedStatus:
Completed
”رہیفہ آپ یہاں۔۔“ اس نے بولنا چاہا مگر اس نے خونخوار نظروں سے اسے گھورنے لگی۔
”میرا نام مت لو، میں نے تم جیسا بےشرم انسان اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ تم نے شادی کر لی اب کسی بھول میں مت رہنا، میرے قریب آنے کی کوشش کی تو جان لے لوں گی۔“
رہیفہ غصیلے لہجے میں بولتی اسے وارن کر رہی تھی۔ وہ یک ٹک اس کا روپ دیکھ رہا تھا۔ وہ اپنا سنگھار اجاڑ کر اس کے پاس آئی تھی پھر بھی اس کی نزاکت و دلکشی پر فرق نہیں آیا تھا۔
”میں خود بیمار ہوں، آپ کے قریب کیوں آؤں گا۔ آپ کو مجھ پر ترس نہیں آرہا؟“ وہ بےچاری صورت بنا کر بولا۔ سفید شفاف رنگت میں زردی گھلی تھی، کمزور سا لگ رہا تھا۔ آواز بھی مدھم ہو رہی تھی۔
”تم ترس کے قابل نہیں ہو، میں تو اس وقت پر پچھتا رہی ہوں جب تمہیں اتنی ہمت دی کہ تم میرے کمرے میں آنے لگے تھے۔ میں تمہیں معصوم سمجھتی تھی اور تم۔“ وہ غصے سے پاگل ہو رہی تھی۔
ارید کی سرمئی آنکھوں کی چمک ناقابلِ برداشت ہو رہی تھی۔ اس پر نظر جمائے پڑا تھا۔ اسے فرق ہی نہیں پڑ رہا تھا، اس کے غصے، ناراضگی اور بےبسی پر بھی یک ٹک اسی کو دیکھ رہا تھا۔
”رہیفہ آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔“ وہ سانس لینے کو رکی تو ارید کشن سینے سے لگائے دیوانگی سے بولا۔ رہیفہ تنفر سے سر جھٹکتی اپنے کپڑے اٹھانے لگی۔ غصے سے دماغ گرم ہو رہا تھا۔
ارید بات کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کمزور اور بیمار ہونے کے باوجود اس کے لہجے میں کھنک تھی وہ خوشی چھپا نہیں پا رہا تھا، موت کا تجربہ برا نہیں تھا اسے رہیفہ مل گئی تھی۔
”میں چاہتی ہوں تم میری نظروں سے دور ہو جاؤ، مہربانی کر کے دفع ہو جاؤ کہیں۔۔“ رہیفہ غصے سے چیختی واش روم میں داخل ہوئی اور دھاڑ سے دروازہ بند کیا۔
ارید نے آنکھیں میچ لیں، رہیفہ کا غصہ صاف ظاہر ہو رہا تھا۔ وہ گم صم سا خاموش نظروں سے بند دروازے کو تکتا رہ گیا۔
Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗
Read Complete YT Special Novel