Chaal YouTube Special Complete Novel By Yaman Eva
Book Name:
ChaalAuthor Name:
Yaman EvaGenre:
Wani Based, Haveli Based, Forced Marriage BasedStatus:
Completed
”چھوڑیں مجھے۔۔۔ سائیں چھوڑیں۔۔“ وہ گھبرا کر اس کے حصار سے نکلنے کے لیے مچلی۔ ہامان نے نرمی سے اسے آزاد کر دیا۔ دیمہ ایک لمحے میں اس کے حصار سے نکلی۔
”میرے قریب مت آئیں، دور رہیں مجھ سے۔۔“ دور ہوتی وہ حواس باختہ سی اسے دیکھنے لگی۔ یوں جیسے بھوت دیکھ لیا ہو۔
”کیا میرا قریب آنا منع ہے؟ تم اب میری بیوی ہو۔“ ہامان نے سکون سے بولتے ہوئے اسے رشتہ یاد دلایا۔ دیمہ چادر میں سمٹنے لگی۔ خود کو اس سے چھپانے لگی۔
”بیوی نہیں ونی۔۔“ ہامان کو ٹوک کر اپنی حیثیت جتاتی وہ رخ پھیر گئی تھی۔ آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئیں، اس نے آنکھیں رگڑ کر آنسو صاف کیے، نہ جانے آنکھیں خشک کیوں نہیں ہو رہی تھیں۔ اس کے سامنے رونا نہیں چاہتی تھی۔ ہامان سنجیدگی سے اسے دیکھنے لگا۔
”یہ بھول جاؤ تم میرے پاس کیسے آئی ہو، تم میری بیوی ہو دیمہ۔۔ میرے نکاح میں ہو اتنا کافی ہے۔“ ہامان اطمینان سے بول رہا تھا مگر دیمہ کا دل بھر آیا۔ زخمی نظروں سے اس مغرور انسان کو دیکھنے لگی۔
پہلی ملاقات سے ہی وہ خود پسند اور مغرور سا لگتا تھا۔ جتنا دلکش تھا اتنا ہی سنگدل لگ رہا تھا۔
”مایوں بیٹھی دلہن کو زلیل کروا کر ونی کر دیا جائے، جرگہ میں سو مردوں کے درمیان اس کا فیصلہ اور نکاح ہو۔ پھر گھسیٹ کر اسے لایا جائے تو اسے بیوی نہیں کہتے سائیں۔۔ بیویاں ایسے نہیں لائی جاتیں۔
ایک ونی کبھی باعزت بیوی نہیں بن سکتی۔۔“ وہ بےساختہ خفگی جتانے لگی تھی۔ بچوں کی طرح سسکیاں بھرتی بھیگی آنکھیں رگڑنے لگی۔
”کوئی اور حل بھی نہیں تھا۔ اگر عزت سے بیاہ کر لانے کا انتظار کرتے تو یہ دلہن رخصت ہو جاتی۔“ وہ اس کا مہندی سے سجا ملائم ہاتھ تھام کر لبوں سے لگا گیا۔ دیمہ کو اس کی حرکت پر جھٹکا لگا۔
اس کے لب و لہجہ اور الفاظ پر غور ہی نہیں کر پائی، اس کا شدت بھرا لمس ہی اس کے ہوش اڑا گیا تھا۔
”میں جانتی ہوں اس حویلی کا نقصان ہوا ہے مگر۔۔ ونی کے علاوہ کوئی حل نہیں تھا؟ میں یہاں ایسے نہیں سکتی سائیں، میں یہاں نہیں جی پاؤں گی۔“ وہ رونے لگی۔
”تم نے یہ سوال اپنی حویلی والوں سے کیوں نہیں کیا کہ کوئی اور حل سوچتے، سنا ہے زمین بھی مانگی گئی تھی مگر انہوں نے ونی پر سر جھکا دیا۔“ وہ اسے جتانا نہیں چاہتا تھا مگر بےاختیار ٹوک گیا۔ دیمہ اپنی حیثیت پر نالاں ہوتی سر جھکا گئی۔
Click on the Link Below to Read the Complete Novel 🔗
Read Complete YT Special Novel