Shopping cart

Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, visit our website to read your favorite novels. Here You can find all types of novels online and download them as a PDF, so you can read them anytime.

Arrange Marriage Based

Butter Scotch By Huma Waqas Complete Novel

Butter Scotch
Email :76

Butter Scotch Romantic Novel By Huma Waqas

Book Name: Butter Scotch
Author Name: Huma Waqas
Genre: Romantic Novel, Cousin Marriage Based, After Marriage Based, Noke Jhok, Misunderstanding Based
Status: Completed

Butter Scotch by Huma Waqas is a sweet and emotional romantic novel centered around cousin marriage and the journey that begins after the wedding. It’s a heartwarming mix of love, misunderstandings, and those playful noke-jhok moments that bring the couple closer with every argument.

Butter Scotch story beautifully captures how two people, bound by family but divided by assumptions, slowly learn to understand and accept each other. With moments of laughter, tension, and heartfelt emotion, Butter Scotch is a delightful read about discovering love in unexpected ways—one fight, one smile, and one soft glance at a time.

Huma Waqas is a well-known name in the world of Urdu literature. She has written numerous novels that beautifully blend romance with everyday emotional and family struggles. Her stories often revolve around cousin marriages, after-marriage relationships, and the subtle noke-jhok that makes her characters feel real and relatable. Her writing style is engaging, soft, and deeply heartfelt, which is why her novels are widely loved, especially among the youth, on platforms like social media and online reading apps. Butter Scotch is noke-jhok based most famous story of Huma Waqas.

Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels, and don’t forget to give your feedback. Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give a platform to new writers to write and show the power of their words.

ضحیٰ  میرا یقین کرو یہ سب غلط ہے ۔ میں نے رابعہ کے ساتھ کبھی اس قسم کی باتیں نہیں کی تھیں۔ وہ بہت میسیجز کرتی تھی لیکن ان میں صرف اور صرف میں تمھارے متعلق بات کرتا تھا ۔ وہ مجھے یقین دلاتی تھی کہ وہ تمہیں میرے لئے راضی کر لے گی ۔ “

ضحیٰ نے غصے میں ہاتھ جھٹکے ۔ “بس کرو ۔ کسی لڑکی کو کیا ضرورت ہے اتنے بڑے جھوٹ بولنے کی ۔ تمہاری طرف سے کوئی آس تھی تو وہ یہ سب کہتی تھی اور وہ لاسٹ فئیر ول پارٹی جب وہ تمھارے ساتھ بائیک پر بیٹھ کر گئی تھی ۔ وہ کیا تھا سب  ہاں ؟ کیف امان بیوقوف کسی اور کو بنانا ۔  “

ضحیٰ کے اگلے وار پر وہ کچھ دیر پر سوچ بھنویں اٹھانے کے بعد گہری سانس لیتا ہوا گویا ہوا ۔

“ وہ اس دن وہ پریشان تھی ۔ اس کی کار خراب ہو گئی تھی تو میں ۔۔۔۔ “

“ جھوٹ مت بولو کیف ۔ اُس دن وہ ساری رات تمھارے ساتھ تھی ۔ اس نے خود بتایا تھا کہ کیف اور میں اپنے اپنے ہاسٹل بنک کر کے ساری رات ایک ساتھ رہے ۔ “

“اوہ ۔۔۔۔ خدا ۔۔۔ ضحیٰ  یہ الزام بہت بڑا ہے ۔ میں ایسا بالکل نہیں ہوں ۔ “

 “  ہاں اب تو تم یہ سب کہو گے ہی کیونکہ میں تمھاری بیوی بن چکی ہوں ۔ “

ضحیٰ نے مذاق اڑانے کے انداز میں کندھے اچکائے ۔

“ہاں بیوی بن چکی ہو اسی لئے تو چاہتا ہوں کہ تم مجھ پر یقین کرو اپنے دل سے یہ ساری بدگمانیاں نکال دو ۔ “

“ہاں ساری بدگمانیاں نکال کر ایک اچھی بیوی بن کر تمھاری خدمتیں کرنے لگوں اور تم چھپ کر کسی اور سے عشق معشوقی کرنے لگو ۔ “

“واٹ ۔۔۔ کیا فضول بولے جا رہی ہو ؟ ” وہ اب اس بے سروپا بحث پر اکتا گیا تھا ۔

“ فضول نہیں ہے یہ ۔ یہی سب تم میرے ساتھ یونیورسٹی میں کر چکے ہو ۔ جب تم نے مجھے تنگ کرنا چھوڑا میرے دل میں تمھارے لئے جگہ بن گئی تھی ۔  مجھے تم اچھے لگنے لگے ۔  مجھے لگنے لگا تھا تم اب شریف لڑکوں کی طرح میرے گھر رشتہ لے کر آؤ گے لیکن تم نے کیا کیا ۔ مجھے چھوڑ کر کسی اور لڑکی کے ساتھ عاشقی رچا لی ۔ “

وہ پھٹ کر اس پر ایک نیا انکشاف کر رہی تھی اور کیف امان اس خوبصورت انکشاف پر ہکا بکا کھڑا تھا ۔  وہ چپ ہوئی تو وہ حیرت سے مستفسر ہوا ۔

“ تم نے کیا کہا ابھی ۔۔۔ تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی تھی ۔ ” 

ضحیٰ ایک پل کو گڑبڑائی اور پھر فوراً نفی میں سر ہلاتے ہوئے وضاحت دی ۔

“ نہیں تمھاری محبت پر یقین ضرور ہو گیا تھا ۔ “

“ ہا۔ہ۔ہ  مطلب تم مجھ سے محبت کرنے لگی تھی ۔ “

کیف نے گہری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے شوخ لہجے میں تصدیق چاہی ۔ وہ  تو پہلے سے ہی منہ سے اچانک پھسل جانے والے اس راز پر تذبذب کا شکار تھی ۔ اب نگاہیں چرانے لگی ۔  یہ وہ راز تھا جسے وہ خود سے کہنے پر بھی گھبراتی تھی اور آج اچانک کیف کے سامنے اگل دیا ۔

ہاں ضحیٰ آفتاب کو بھی زندگی میں پہلی دفعہ کسی لڑکے سے محبت ہوئی تھی اور وہ  کیف امان ہی تھا ۔ وہ کیف کی محبت کو آزمانہ چاہتی تھی کہ وہ اس سے بھی باقی لڑکیوں کی طرح لے رہا ہے یا اس سے سچی محبت کرتا ہے..

لیکن جب کیف نے اس کے بار بار انکار پر پیچھے ہٹ کر رابعہ سے دوستی گانٹھ لی تو اس کا دل ٹوٹ گیا  اور محبت کی پھوٹتی کونپل  فوراً شدید نفرت میں تبدیل ہو گئی ۔ وہ مضبوط لڑکی ضرور تھی لیکن کیف کی بے پناہ چاہت نے کہیں دل میں امید  ضرور جگائی تھی ۔  آج وہ اچانک اس محبت کا اعتراف تو کر بیٹھی تھی لیکن اب افسوس ہو رہا تھا ۔

Butter Stotch Complete PDF Link 🔗

MediaFire Download Link
Direct Download Link

Read Butter Scotch Online Novel:

Click the link below and read more complete novels:

Complete Novels Link

Follow Us on Pinterest:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Post

error: Content is protected !!