Arzoo E Mohabbat Love Story By Tanzeela khan
Book Name: Arzoo E Mohabbat
Author Name: Tanzeela Khan
Genre: RomCom, Love Story, Romantic Novel
Status: Completed
Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels, and don’t forget to give your feedback. Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give a platform to new writers to write and show the power of their words.
ویسے مجھے یقین نہیں آتا کے تم پہلے سے جانتے تھے اور بس مجھے پریشان کرنے کے لیے ناراض ہونے کا دکھاؤ کررہے تھے۔” وہ یکدم ہی بات کا موضوع بدل گئی۔
” میں ناراض ہونے کا دکھاؤ نہیں کررہا تھا، بس تمھیں احساس دلانے کے لیے تم سے قدرے روڈ ہوا تھا، اور رہی بات جاننے کی تو وہ تو مجھے آج تمھارے بتانے پر ہی پتا چلا ورنہ میں لاعلم ہی تھا۔” ذوھان نے صاف گوئی کا مظاہرہ کیا۔
” اور اگر تم مجھ سے واقعی بدگمان ہو جاتے تو۔” زوہا نے کسی خدشے کے زیر اثر پوچھ لیا۔
” میں تم سے کبھی بدگمان ہو ہی نہیں سکتا تھا، کیونکہ مجھے تم پر، تمھارے کردار پر ،سب سے زیادہ بھروسہ ہے، پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے، کیونکہ میں جانتا ہوں کے زوہا کبھی بھی کچھ بھی غلط نیت سے نہیں کرتی، ہاں اس وقت بس تھوڑا غصہ تھا اور غصے میں ہی میں نے تمھیں اتنا سنایا تھا اگر غصے میں نا ہوتا تو کبھی ایسا نا کرتا۔” ذوھان نے تفصیل سے اسے بتایا۔
اس کی بات پر زوہا نے دل ہی دل میں رب کا شکر ادا کیا جس نے اسے ایسے شخص سے نوازا تھا جو زندگی کی ہر دھوپ چھاؤں میں اس کے ساتھ چلنے والا تھا۔ وہ مُسکراتے ہوئے اسے دیکھنے لگی۔ تبھی ذوھان نے اس کی سیاہ لٹ کو جو بار بار اس کے ماتھے پر آکر اسے پریشان کررہی تھی ہاتھ بڑھا کر اس کو پیچھے کیا۔ پھر اسے دیکھ کر سوالیہ پوچھنے لگا۔
” تو مسز ذوھان پھر ایک ویڈیو گیم میچ ہو جائے۔” وہ اس کی طرف جھکتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔ اس کے استفسار پر زوہا نے ہاں میں گردن ہلا ڈالی پھر وہ اس کا ہاتھ تھامے گارڈن سے اندر گھر کی طرف بڑھنے لگی۔
Arzoo E Mohabbat By Tanzeela khan is available for PDF download and online reading.
Complete PDF Link 🔗
MediaFire Download Link
Direct Download Link