Andaz E Mohabbat Complete Novel by Yaman Eva
Book Name:
Andaz E MohabbatAuthor Name:
Yaman EvaGenre:
Haveli-Based Novel, Childhood Nikkah-Based, Cousin Marriage BasedStatus:
Completed
Andaz E Mohabbat is an age gap story in which a boy makes silent love to his younger wife, and the girl is unaware of their relationship until she is young. It is a very interesting story based on love and sacrifice in which everyone has a different style of love.
Yaman Eva is a Social Media Writer, She has written many novels in a unique and interesting writing style.
Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels and don’t forget to give your feedback.
Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. As we give a platform to new writers to write and show the power of their words.
کسی بھی چینل یایب سائٹ کو ناول کاپی کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے، میرا اپنا چینل اور ویب سائٹ موجود ہے۔ چوری کرنے کی صورت میں رپورٹ کر دیے جائیں گے۔۔۔ شکریہ
”مجھے ڈر لگ رہا ہے۔“ وہ سسکیاں بھرتے ہوئے بولی۔
”دیکھو ایشم یہ بات اپنے دماغ میں اچھے سے بٹھا لو کہ آج جو کچھ ہوا وہ تم حویلی کی کسی عورت کو نہیں بتاؤ گی۔۔“ ذوالکفل نے ہاتھ بڑھا کر اس کا سر تھپک کر سختی سے ہدایت دی تو وہ فرمانبرداری سے سر ہلا گئی۔
”پھر میں سب کو کیا کہوں گی۔۔“ وہ بھیگی آنکھیں اس پر جما کر پوچھ رہی تھی۔ چہرہ زرد ہو رہا تھا، آنکھوں میں آنسو جمع تھے۔ لب کپکپا رہے تھے۔
ذوالکفل کا دل اس کی حالت پر کُرلانے لگا۔ اس کا رونا برداشت نہیں ہو رہا تھا۔ وہ چاہ کر بھی غصہ نہیں کر پایا۔
”سب سے کہنا میں تمہیں بازار لے گیا تھا۔“ وہ نرمی سے سمجھانے لگا۔ ایشم جواب دئیے بنا روتی رہی۔
”اپنا حلیہ درست کرو ایشم، حویلی میں کسی کو سچ پتہ نہیں چلنا چاہیے۔۔ سن رہی ہو میری بات؟“ ذوالکفل نے اسے سختی سے تاکید کی جسے شاید رونے میں مصروف ایشم نے سنا ہی نہیں تھا۔ وہ بری طرح زچ ہوا۔
“ایشم میں کچھ کہہ رہا ہوں۔“ وہ ایشم کو پکڑ کر جھنجھوڑتے ہوئے بولا۔ وہ اس کے بازوؤں پر ہاتھ رکھ گئی۔
”مجھے ڈر لگ رہا ہے، وہ بہت گندا آدمی تھا۔۔۔ وہ۔۔ اس نے۔۔۔ آپ سے بدلا لینے کی خاطر مجھے کڈنیپ کیا۔۔ اگر آپ نہ آتے تو۔۔ اس نے کہا وہ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔“
وہ اس کے گلے سے لگی مسلسل رو رہی تھی۔ ذوالکفل اس کی حالت سے پریشان ہوا۔ وہ اس کیفیت سے نکل نہیں پا رہی تھی، ان حالات میں سب سے سچ چھپانا مشکل تھا۔
وہ پہلی بار یوں باہر گئی تھی اور اتنا بڑا حادثہ پیش آ گیا تھا۔ اس کی روح تک لرز کر رہ گئی تھی۔
”اوکے پیا۔۔ بس اب کوئی تمہیں ہاتھ نہیں لگائے گا۔۔ میں آ گیا تھا ناں؟ اب تم پلیز وہ باتیں مت دہراؤ۔۔ کسی نے سن لیا تو غضب ہو گا۔“ اس کے لرزتے وجود کو خود میں سمیٹتا وہ نرمی سے اسے سمجھانے لگا۔
”اس نے کہا تھا وہ مجھے نہیں چھوڑے گا، وہ کہہ رہا تھا میں ان کی حویلی کی ونی ہوں۔ وہ لوگ مجھے لے جائیں گے جیسے انم کو لے گئے تھے۔۔ میں اس حویلی کی ونی ہوں، ونی کو کوئی نہیں چھوڑتا۔۔“ وہ لرزتی آواز میں بولتی چلی جا رہی تھی۔ بچپن کا وہ بھیانک منظر حقیقت بن کر سامنے آ گیا تھا۔
اسے یاد تھا اسے ونی کیا جا رہا تھا، اسے بس وہی منظر ہی تو یاد رہ گیا تھا پھر اغوا کرنے والے مرد نے بھی وہی بات دوہرائی۔ وہ جانتی تھی ونی ہو جانے والی کمسن لڑکیاں کبھی اپنے گھروں میں نہیں رہ سکتیں۔
انہیں لے جایا جاتا ہے، گھسیٹتے ہوئے، زبردستی۔۔ ان کے باپ بھائی دیکھتے رہ جاتے ہیں مگر جرگہ کے فیصلے سے منہ نہیں موڑ سکتے۔ اسے پتا تھا اس کی بہن انم کو بھی ایسے ہی حویلی سے کھینچ کر لے جایا گیا تھا۔ یعنی اب اس کی باری تھی۔
Andaz E Mohabbat By Yaman Eva Complete PDF Link 🔗
MediaFire Download Link
Direct Download Link