Main or Tum Forced Marriage Based Novel by Zeenia Sharjeel
Book Name: Main or Tum
Author Name: Zeenia Sharjeel
Genre: Romantic Novel, After Marriage Based, Forced Marriage Novel, Age Difference Based
Status: Completed
Novels in Urdu is a platform where you will get to read quality content and beautiful full novels. There are all types of novels here, so please visit our website to read your favorite novels, and don’t forget to give your feedback. Novels in Urdu also promote new writers to write online and show their writing abilities and talent. We give a platform to new writers to write and show the power of their words.
میری بلا سے تم جہنم میں جاؤ مگر یہاں میری نظروں کے سامنے سے دور چلی جاؤ نہیں تو میں آج تہمارا سچ میں حشر بگاڑ ڈالوں گا”
وہ غصے میں اُسے شعلہ اُگلتی آنکھوں سے گھورنے کے ساتھ بولتا ہوا تیزی سے قدم بڑھاتا اس سے پاس آیا
“کیوں بگاڑیں گے آپ میرا حشر، میں پوچھتی ہوں میرا جرم کیا ہے برا تو آج خود میرے ساتھ ہوا ہے”
بھرائی ہوئی آواز میں آنسو کو روکے وہ سامنے کھڑے سنگدل شخص سے پوچھنے لگی جس نے سختی سے اُس کے دونوں بازو اپنے مضبوط ہاتھوں میں جکڑ لیے، اس کی آنکھوں میں غضب دیکھ کر وہ تکلیف سے کراہ بھی نہیں سکی تھی
“تم مجھ سے اپنا جرم پوچھ رہی ہو۔۔۔ جو کچھ آج تمہارے ساتھ ہوا وہی سب تم ڈیزرو کرتی تھی، کیونکہ اپنے احمقانہ فیصلوں کی ذمہ دار تم خود ہو۔۔۔ خود کو گڑھے میں گرنے سے بچانے کے لیے تم نے شادی کے لیے میرا نام لیا۔۔۔ میں تمہیں ایک کم عقل اور نہ سمجھ لڑکی سمجھتا تھا مگر تم تو کافی زیادہ گھنی طبیعت کی نکلی، بہت برا ہوا ہے میرے ساتھ بھائی صاحب کی شکل دیکھتے ہوۓ مجھے قربانی کا بکرا بن کر اپنا آپ پیش کرنا پڑا مگر میری ایک بات کان کھول کر سن لو۔۔۔ حالات نارمل ہوتے ہی میں تمہیں اِس رشتے سے ہمیشہ کے لئے آزاد کردو گا کیوکہ تمہاری جیسی بیوقوف، جذباتی اور موقع پرست لڑکی کو میں اپنی زندگی میں شامل کرکے اپنی زندگی برباد نہیں کرسکتا سنا تم نے”
وہ غصے سے بھرے لہجے میں بول کر جھٹکے سے اُس کے دونوں بازو چھوڑتا دور ہٹا۔۔۔ وہ ابھی بھی نم آنکھوں کے ساتھ اپنے سامنے کھڑے اُس مغرور انسان کو دیکھ رہی تھی
“اپنی روتی ہوئی شکل میرے سامنے سے غائب کرو اور جب تک تم میرے گھر میں موجود ہو کوشش کرو کہ مجھے اپنی شکل کم دکھاؤ اور اب تم میرے کمرے سے جاسکتی ہو”
وہ اپنے سامنے کھڑی اُس لڑکی پر ترس کھائے بغیر اُس کی بےعزتی کرتا ہوا بولا جو حالات آج پیدا ہوئے تھے آخرکار کسی پر تو اُسے اپنا غصہ نکالنا تھا۔۔۔ وہ جو توقع کررہا تھا اِس بےعزتی کے بعد وہ خاموشی سے اُس کے کمرے سے چلی جائے گی مگر یہ اُس کی بھول تھی
Main or Tum By Zeenia Sharjeel is available for PDF download and online reading.
Main or Tum Complete PDF Link 🔗
MediaFire Download Link
Direct Download Link